رینبو کرنسی ویبینار ریکیپ
فروری ۵، ۲۰۱۸
کیٹ کوزی کوسکی نے پیش کیا


 

یہ ویبینار یونیکورن نیٹ ورک انکارپوریٹڈ اور رینبو کرنسی فاؤنڈیشن کی ملکیت ہے، اور نہ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے اور نہ پھر عوام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ کوئی بھی نقل و اشاعت / ترجمہ جو "ہم" سب کی طاقت کی طرف سے لائیو فراہم کیا گیا وہ کمپنی کا نہیں ہے۔ برائے مہربانی مکمل تفصیلات کیلئے کمپنی کے انگریزی ریکیپ اور ترجمے کا انتظار کریں۔

سب کو سلام! آج کا ہمارا اہم موضوع رینبو کرنسی فاؤنڈیشن بورڈ (آر سی ایف) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا الیکشن ہے۔

سب سے پہلے، ان سب کیلئے جو مجھے نہیں جانتے، میں اپنا تعارف کرواتی ہوں، میرا نام کیٹ ہے اور میں یونیکورن نیٹ ورک کی سی ای او اور صدر ہوں اور میں رینبو کرنسی فاؤنڈیشن کی جانب سے کُچھ خبروں پر بات کر رہی ہوں۔ میں آہستہ بات کرنے کی کوشش کروں گی تاکہ آپ اچھی طرح سمجھ سکیں، اور ویبینار کا ریکیپ جلد از جلد میسر ہو گا۔ برائے مہربانی اگر آپ کے پاس کُچھ سوال ہیں تو ووٹ کرنے سے پہلے ویبینار ریکیپ کا انتظار کریں۔

آج میں آپ کو سب کُچھ سمجھانے جا رہی ہوں، اور پھر آپ کے پاس ریکیپ کو پڑھنے اور الیکشنز میں ووٹ کرنے کیلئے کافی وقت ہو گا۔

آئیں الیکشنز کی ہدایات سے شروع کرتے ہیں۔ یہ ہدایات رینبو کرنسی کی ویب سائٹ کے اندر بیلٹ پر دیکھی گئی ہدایات کے مقابلے میں زیادہ مکمل ہوں گی؛ لہذا اگر آپ کو ان میں سے کسی ایک پوائنٹس کی یاد دہانی کی ضرورت ہے تو براہ کرم ریکیپ کا انتظار کریں۔

1. ووٹنگ آج ۱۲ پی ایم پی ڈی ٹی (پیر، فروری ۵، ۲۰۱۸) پر شروع ہو گی اور ۱۱:۵۹ اے ایم پر پی ڈی ٹی پیر، فروری ۱۲، ۲۰۱۸ پر ختم ہو گی۔ تو آپ کے پاس ووٹ کرنے کیلئے مکمل ۷ دن ہیں۔ ووٹنگ اس ویبینار کے فوراً بعد شروع ہو گی۔ غیر ضروری حالات ہونے کی صورت میں اگر ضرورت ہوئی تو وقت کا دورانیہ تبدیل کیا جائے گا۔

2. دوسرا پوائنٹ امیدوار کی اہلیت کے متعلق ہے۔ ممکنہ امیدواروں کے ذاتی والیٹ (پیرنم والیٹ) میں بیلیٹ کو حتمی شکل دیتے وقت مثبت ٹونکل بیلینس ہونا چاہیے۔ امیدوار جس علاقے کی نمائیندگی کر رہے ہیں ان کو اس علاقے میں سال کے زیادہ تر وقت رہنا لازمی ہے اور وہ انگریزی لکھنے اور پڑھنے میں روانی رکھتے ہوں۔ ہر امیدوار کا انٹرویو کرنے کا وقت نہیں ہے، تو اگر یہ معلوم ہوا کہ ان کی انگریزی کی مہارت اعلی سطح پر نہیں ہے تو بعد میں ان کو رینبو کرنسی فاؤنڈیشن کی ہدایات کے مطابق؛ جن کو آئیندہ آئین میں بیان کیا جائے گا، ہٹایا یا تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

3. ووٹنگ کرتے وقت آپ کے ٹوٹل ووٹس آپ کے ذاتی والیٹ میں موجود ٹونکلز کی کل تعداد کے برابر ہوں گے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کے پاس آپ کے ذاتی والیٹ میں ۱۰۰۰ ٹونکلز ہیں تو آپ کے ووٹ کردہ امیدوار ۱۰۰۰ ووٹس حاصل کریں گے۔ آپ ووٹ دینے سے پہلے ٹونکلز اپنے عوامی والیٹ سے اپنے ذاتی والیٹ میں منتقل کر سکتے ہیں، لیکن ایسا آپ کو ووٹنگ کرنے سے پہلے کرنا ہو گا کیونکہ آپ صرف ایک دفعہ ووٹ دے سکتے ہیں۔ ان منتقلی کی ہدایات کیلئے، آپ رینبو کرنسی کی ویب سائٹ کے اندر ۲۹ جنوری کا ویبینار ریکیپ دیکھیں۔

4. تو ہم اگلا پوائینٹ پہلے ہی بتا چکے ہیں، اور وہ یہ کہ آپ صرف ایک دفعہ ووٹ دے سکے ہیں؛ تو اگر آپ اپنے عوامی والیٹ سے ٹونکلز اپنے ذاتی والیٹ میں منتقل کرنا چاہیں، تو آپ کو یہ کام ووٹنگ سے پہلے کرنا ہو گا۔

5. برائے مہربانی سب سے زیادہ باخبر انتخاب کے لئے ہر امیدوار کی معلومات کا جائزہ لیں۔ پیج کا مطالعہ کرنا بہترین ہے، دیکھیں امیدوار کون ہیں، خود اپنی تحقیق کریں، اور دیکھیں آپ کو سب سے اچھا کیا لگتا ہے۔ اپنا فیصلہ کرنے کیلئے آپ کے پاس وقت ہے۔

6. آپ ہر علاقے میں ایک امیدوار کو صرف ایک دفعہ ووٹ دے سکتے ہیں، اور وہ آپ کے ذاتی والیٹ میں موجود ٹونکلز کے برابر ووٹ حاصل کریں گے۔

آپ کو یہ سب اکٹھا ایک ہی وقت میں کرنا ہوگا۔ تو ایسا نہیں ہے کہ آپ جائیں اور ایک امیدوار مثال کے طور پر شمالی امریکہ کے امیدوار کو ووٹ دیں، اپنی ووٹنگ کو محفوظ کریں، اور پھر دوبارہ واپس آئیں اور کسی اور علاقے کے امیدوار کو دوبارہ ووٹ دیں۔ نہیں! آپ کو اپنا تمام انتخاب تمام امیدواروں کیلئے ایک ہی دفعہ کرنا ہے اور پھر ایک کلک سے اپنی ووٹنگ کو محفوظ کرنا ہے۔

7. ووٹنگ مکمل کرنے کے بعد صفحے کے نچلے حصے میں ارسال کے بٹن پر کلک کریں؛ اس طریقے سے ایک ہی وقت میں آپ اپنے تمام الیکشنز کو ارسال کر سکتے ہیں۔

8. ووٹنگ کے اختتام پر ہر علاقے کے سب سے زیادہ ووٹ لینے والے امیدوار اپنے اپنے علاقے کے منتخب بورڈ اراکین ہوں گے۔

تو، یقیناً یہ صورتحال نہ کہ منگل بلکہ پیر کی دوپہر کو واضح ہو گی، اور اس کے بعد رینبو کرنسی فاؤنڈیشن تفصیلات بتائے گی۔

9. سات علاقوں سے سات اراکین منتخب ہوں گے: افریقہ، ایشیا، یورپ، بھارت، شمالی / وسطی امریکہ، جنوبی امریکہ، اور جنوبی ایشیا / اوقیانوس۔

بورڈ کے اراکین اور ان کے فرائض سے متعقل کُچھ اضافی تفصیلات درج زیل ہیں۔

-   شمالی / وسطی امریکہ کے علاقے سے رکن خود بخود بورڈ کے سیکرٹری کے فرائض سر انجام دے گا، اور اس پوزیشن کو دیے گئے تمام انتظامی فرائض کا ذمہ دار ہو گا۔

-   الیکشنز کے بعد اپنے کسی پہلے اجلاس کے دوران رینبو کرنسی فاؤنڈیشن بورڈ ایک صدر اور ممکنہ طور پر ایک نائب صدر منتخب کرے گا۔

-   بورڈ ایک آئین لکھے اور اپنائے گا جو رینبو کرنسی فاؤنڈیشن بورڈ کے تمام اجلاسوں اور افعال کے متعلق ہدایات دے گا۔ بورڈ ممبرز کی خدمت کا دورانیہ، مستقبل کے الیکشنز، یا کوئی بھی معاوضہ جو بورڈ ممبرز کو دیا جا سکتا ہے، یا رینبو کرنسی فاؤنڈیشن کیلئے کوئی بھی مشاورت یا فرائض کیلئے کسی شخص سے معاہدہ کرنا ان سب سے متعلق آئین میں ہدایات ہوں گی۔

-   بورڈ رینبو کرنسی کے بہترین مفادات کیلئے جانفشانی سے کام کرے گا۔ ان فرائض میں شامل ہو سکتا ہے، لیکن محدود نہیں، پریس ریلیز یا آرٹیکل لکھنا، کرپٹو کرنسی کے فورمز اور کانفرنسوں میں شرکت یا بات کرنا، رینبو کرنسی فاؤنڈیشن کے اثاثہ جات اور رینبو کرنسی کی قدر کا خیال رکھنے والوں کو سنبھالنا، اور عام طورپر کرپٹو کرنسی کی دنیا کا تجزیہ کرنا، اور رینبو کرنسی کو دوسری کرپٹو کرنسیز سے سبقت لے جانے کیلے منصوبے تیار اور نافذ کرنا۔

لہذا اس سے رینبو کرنسی فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے الیکشن کے متعلق ہر چیز کا خلاصہ ہو گیا۔

یہ رینبو کرنسی کی ترقی میں ایک بہترین قدم ہے اور یقینی طور پر یہ ضروری ہے اس کو یقینی بنانا کہ رینبو کرنسی فاؤنڈیشن اور اس کے نتیجے میں خود رینبو کرنسی آنے والے طویل عرصے سے طویل عرصہ تک جاری رہے. کیونکہ یقیناً ہم یہی سب تمام پراجیکٹ کیلئے چاہتے ہیں۔

لہذا، اپنا وقت لیں، آپ کے پاس ووٹنگ کیلئے پورے سات دن ہیں، تو جلدی نہ کریں کیونکہ ووٹ کرنے کیلئے کافی وقت موجود ہے۔ آپ کو فوراً ووٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے؛ امیدواروں کی جانچ پڑتال پر وقت صرف کریں، تفصیلات کو دیکھیں، اپنا فیصلہ کریں اور پھر آ کر ووٹ دیں۔

ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ اس ویبینار کا ریکیپ جلد از جلد اسی شام یا صبح کے وقت مکمل ہو جائے۔ ریکیپ کا دوسری زبانوں میں ترجمہ ان لوگوں کیلئے بھی جلد سے جلد مکمل ہو گا جو چیزوں کو سمجھنے کیلئے مختلف زبان کو ترجیح دیتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس سوال ہیں یا کوئی مسئلہ درپیش ہے، خاص طور پر ٹونکلز کی اپنے ذاتی والیٹ میں منتقلی کے بارے میں، تو برائے مہربانی رینبو کرنسی کی ویب سائٹ پر سب سے آخری جنوری ۲۹، ۲۰۱۸ کے ویبینار ریکیپ کو پڑھیں۔

مجھے یہ دیکھنے دیں کہ آیا سوال اور جواب کے سیکشن میں کوئی سوالات موجود ہیں جن پر میں نے پہلے سے بات نہیں کی۔۔۔

 

سوال: ایسے لگتا ہے کہ آر سی ایف کو اوپن مارکیٹ میں سکوں کی تجارت کی نگرانی کرنے کا اور ٹونکلز کی قیمت میں اضافہ کرنے کے طریقوں اور حکمت عملی بنانے کا کام دیا گیا ہے؟

جواب: بالکل، ہاں کچھ پہلوؤں میں وہ یہ کام کر رہے ہیں. ان کی بنیادی توجہ، یقیناً، یہ یقینی بنانے میں مدد کرنا ہے کہ رینبو کرنسی ایک طویل عرصے سے طویل عرصے تک ایک کامیاب کرنسی بننے کے لئے سب ٹھیک کام کرے۔ لہذا ہم نے ایک اچھی بنیاد شروع کی ہے، اور وہ اس بنیاد پر قائم کریں گے جس کو ہم نے شروع کر دیا ہے، اور ہم ایک دوسرے کی مدد سے اسے مزید بہتر بنائیں گے.

 

سوال: بورڈ کس دورانیے کیلئے کام کرے گا؟ اگلے الیکشنز کب ہوں گے؟

جواب: بورڈ منتخب ہونے کے بعد، وہ الیکشنز کے دورانیہ کا تعین کریں گے۔ وہ تفصیلات رینبو کرنسی فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر شائع کر دی جائے گی۔ لیکن، انہیں کم از کم کُچھ ہفتوں کا وقت دیں، کیونکہ انہیں منتخب ہونے کے بعد بحال ہونا پڑے گا۔

 

سوال: کیا میں امیدوار ہوتے ہوئے اپنا ووٹ خود کو دے سکتا ہوں؟

جواب: ہاں آپ ایسا کرسکتے ہیں۔

 

سوال: کیا ہمیں ہر علاقے کیلئے ووٹ دینا پڑے گا؟

جواب: آپ ہر علاقے کیلئے ایک امیدوار کو ووٹ دے سکتے ہیں، لیکن آپ کو تمام علاقوں کیلئے ووٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف یاد رکھیں کہ جب آپ مخصوص علاقے کیلئے اپنے ووٹس ارسال کریں گے، تو آپ دوبارہ اس علاقے کیلئے ووٹ نہیں دے سکیں گے، یہ سب ایک ہی دفعہ ہو سکتا ہے۔

 

سوال: کیا میں اپنے علاقے یا دوسرے علاقوں کیلئے ایک سے زیادہ ووٹ دے سکتا ہوں؟

جواب: آپ ہر علاقے میں ایک شخص کو ووٹ دے سکتے ہیں، اور صرف ایک دفعہ اپنے تمام ووٹس ارسال کر سکتے ہیں۔

 

سوال: کیا ہمارے ووٹ گمنام ہوں گے؟

جواب: ہاں ضرور۔

 

سوال: ہم ۳ اعشاریہ کی جگہ سے ۴ پر کیوں گئے ہیں؟

جواب: رینبو کرنسی بذات خود ۳ اعشاریہ تک ہے اور یہ تبدیل نہیں ہوگا۔ آپ جو دیکھ رہے ہیں وہ امریکی ڈالر کی ۴ اعشاریہ کی قیمت ہے۔ چونکہ امریکی ڈالر بنیادی کرنسی ہے جس میں ٹونکل اس جوڑی امریکی ڈالر / ٹونکل میں تجارت کر رہی ہے اسلئے یہ مرکزی کرنسی کیلئے اعشاریہ کی تعداد میں جاتا ہے، جو کہ امریکی ڈالر کا ہے۔

اگر آپ ٹونکل کا بِٹ کوئن سے موازنہ دیکھیں وہاں ۱۰ اعشاریہ ہے، کیونکہ بِٹ کوئن زیادہ اعشاریہ استعمال کرتی ہے۔ اس کا کتنے مختلف اعشاریہ تک نظر آنا ٹونکل کے ساتھ تبادلے کی کرنسی پر منحصر ہے۔

اس کے علاوہ، ایکے سِکے کی قیمت اس پر بھی منحصر ہے کہ اس سکے کی تجارت کو فیئٹ کرنسییز کے ساتھ کس طرح نافذ العمل کیا گیا ہے۔

 

سوال: آپ کیسے سوچتی ہیں کہ مستقبل میں ٹونکل کس طرح ترقی کرے گی؟

جواب: یہ آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں یقینی طور پر ترقی کرے گی۔ اگر ہم اگلے سال انہی دنوں میں بات کریں تو میں سوچ سکتی ہوں کہ ہم بہت ہی اعلی چیزوں کے متعلق بات کر رہے ہوں گے۔ تو یہ میری کیٹ کی ذاتی رائے ہے۔ میں کوئی ماہر نہیں ہوں اور دوستو ہمیشہ اپنی مطلوبہ احتیاط لازمی دیکھیں، ہمیشہ اپنے مشورہ پر عمل کریں، اور ہمیشہ محتاط رہیں۔ لیکن، ذاتی طور پر میں بہت پُرجوش ہوں، اور امید کرتی ہوں کہ آپ بھی ہوں گے۔

 

سوال: ووٹنگ کا بٹن ریکیپ کے جاری ہونے کے بعد ظاہر کیا جائے!

جواب: آپ کی رائے کا بہت شکریہ، تاہم ان کیلئے ووٹنگ کا بٹن موجود ہے جو سمجھتے ہیں کہ انہیں کن کو ووٹ دینا ہے اور جو چاہتے ہیں کہ ۷ دنوں میں زیادہ سے زیادہ وقت ووٹنگ کیلئے مل سکے، فارم جاری ہونے پر مکمل فعال ہو گا۔ لہذا اپنا انتخاب دانشورانہ طور پر کریں۔ (ریکیپ جاری ہونے کا وقت ویبینار سے تقریباً ۳ گھنٹے ہے۔)

 

تو میں اسے یہاں ختم کرنے جا رہی ہوں۔ میرے ساتھ شامل ہونے پر سب کا بہت شکریہ۔ ووٹنگ اب سے ۳۰ منٹس بعد شروع ہو جائے گی (اب شروع ہو چکی ہے)۔ جائیں پہلے امیدواروں کو دیکھیں، اپنا وقت لیں اور یاد رکھیں کہ آپ کے پاس ووٹ ارسال کرنے کیلئے ۱ ہفتے کا وقت ہے۔

واززززززببببب اور کل صبح ۹ سے ۱۰ اے ایم پی ڈی ٹی سیف زون ریڈیو شو سننا نہ بھولیں اور آپ اسے www.safe.zone کے اندر ریڈیو شو ہیگزاگون کے ذریعے بھی سن سکتے ہیں۔

ایک بار پھر بہت بہت شکریہ، سب کو نیک تمنائیں، اور الوادع۔

زہن میں آپ کی کامیابی کے ساتھ،

کیٹ کوزی کوسکی اور

آپ کی وازب سپورٹ ٹیم

 

***

سپورٹ کی طرف سے اضافی تفصیلات:

 

لائیو چیٹ سپورٹ مندرجہ ذیل لنک کے ذریعہ دستیاب ہے۔

https://join.skype.com/c0Wv3Vdf8njE

 

تمام یونیکورن نیٹ ورک ویبینار کی تفصیلات کیلئے:

ویبینار پڑھنے کیلئے لاگ اِن کریں اور ویبینارز کیلئے یہاں رجسٹر کریں:

https://www.safe.zone  (ویبینار ہیگزاگون)

 

تمام رینبو کرنسی ویبنار کی تفصیلات کیلئے:

ویبینار پڑھنے کیلئے لاگ اِن کریں اور ویبینارز کیلئے یہاں رجسٹر کریں:

https://www.rainbowcurrency.com ( مین مینو سے ویبینار ریکیپ بٹن)

 

***

 

منتقلی سے متعلق کسی بھی مدد کیلئے یا ٹونکل کی ایکسچینج پر تجارت کی تفصیلات کیلئے، برائے مہربانی جنوری ۲۹، ۲۰۱۸ کا رینبو کرنسی ویبینار ریکیپ پڑھیں، خاص طور پر آخر میں سپورٹ نوٹس۔

شکریہ۔

 

***

 

آمدن کا اعلان: ہمارے منصوبہ کو درست طریقے سے پیش کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔ کسی بھی نتیجہ کی مثال کی کسی وعدہ یا کمائی کی ضمانت کے طور پر تشریح نہ کی جائے۔ ہماری ویب سائٹ پر دعوی کردہ نتائج حاصل کرنے میں آپ کی کامیابی کی سطح آپ کے منصوبے کو دیے گئے وقت، آپ کے علم اور مختلف مارکیٹنگ کی مہارت پر منحصر ہے۔ چونکہ یہ عوامل افراد کے مطابق مختلف ہیں، ہم کسی بھی کامیابی کی یا خاص نتیجہ کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتے۔ نہ ہی ہم آپ کے کسی بھی کام کے ذمہ دار ہیں۔ ہماری ویب سائٹ پر پایے جانے والے مواد میں ایسی معلومات شامل ہوسکتی ہے جس میں ترقی کرنے والے بیانات شامل ہوں. مستقبل کی ترقی کے متعلق بیانات مستقبل کے واقعات کی ہماری توقعات یا پیش گوئی پیش کرتے ہیں. آپ ان بیانات کو اس حقیقت کی طرف سے شناخت کر سکتے ہیں کہ وہ سختی سے تاریخی یا موجودہ حقائق سے متعلق نہیں ہیں۔ وہ "متوقع،" "تخمینہ،" "توقع،" "منصوبے،" "ارادہ،" "منصوبہ،" "ایمان"، اور دوسرے الفاظ اور اسی معنی کے الفاظ جیسے ممکنہ نتائج اور آمدنی کی وضاحت کے سلسلے میں استعمال کرتے ہیں.

 

کاپی رائٹ © 2018 یونیکورن نیٹ ورک انکارپوریٹڈ اور رینبو کرنسی فاؤنڈیشن. جملہ حقوق محفوظ ہیں.