رینبو کرنسی ویبینار ریکیپ
جنوری 29، 2018
شفی عابد اور کیٹ کوزی کوسکی نے پیش کیا


 

یہ ویبینار یونیکورن نیٹ ورک انکارپوریٹڈ اور رینبو کرنسی فاؤنڈیشن کی ملکیت ہے، اور نہ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے اور نہ پھر عوام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ کوئی بھی نقل و اشاعت / ترجمہ جو "ہم" سب کی طاقت کی طرف سے لائیو فراہم کیا گیا وہ کمپنی کا نہیں ہے۔ برائے مہربانی مکمل تفصیلات کیلئے کمپنی کے انگریزی ریکیپ اور ترجمے کا انتظار کریں۔

 

شفی کی طرف سے:

پیارے یونیکورن نیٹ ورک اراکین،

میرا نام شفی ہے۔ میں رینبو کرنسی فاؤنڈیشن کا عبوری صدر ہوں۔

آج، ماضی میں ہونے والے واقعات پر میں روشنی ڈالنے جا رہا ہوں، تاکہ ہم سب ایک زہنی کیفیت میں ہوں۔ ہم یہاں آج اسلئے اکٹھے ہوئے ہیں تاکہ تشخیص کر سکیں کہ ہم اپنے رینبو کرنسی پراجیکٹ کے ساتھ اب تک کتنا پُر خلوص رہے ہیں۔

ہم نے گزشتہ چند دنوں میں جو اہم پیش رفت دیکھی ہے اس میں سے رینبو کرنسی مارکیٹ ریٹ کی 0.253 امریکی ڈالر سے 0.0001 امریکی ڈالر تک کی کمی سے شروعات ہے۔ ریٹس میں یہ زوال اس حقیقت سے منسوب ہے کہ ہم نے اب ٹونکل مارکیٹ کی قیمت کا تعین کرنے کے لئے ریفرنس ویب سائٹ کو کرپٹو کوئن سٹریٹ سے ساؤتھ ایکسچینج پر تبدیل کر دیا ہے

ریفرنس ویب سائٹ کو کرپٹو کوئن سٹریٹ سے ساؤتھ ایکسچینج پر تبدیل کرنے سے پہلے مارکیٹ کی قیمت سی سی ایس پر 0.253 امریکی ڈالر تھی۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، کہ ٹونکلز کو سی سی ایس کی موجودہ مارکیٹ کی قیمت سے کم قیمت پر بیچنا ممکن نہیں تھا۔ لیکن ساؤتھ ایکسچینج پر، آپ اپنے ٹونکلز کسی بھی قیمت پر بیچ سکتے ہیں۔ ساؤتھ ایکسچینج پر کسی بھی قیمت پر بیچنے کی سہولت نے ان لوگوں کیلئے جو اپنے ٹونکلز تیزی سے فروخت کرنا چاہتے تھے یہ موقع دیا کہ وہ کم سے قیمتوں پر فروخت کریں؛ جس کے نتیجہ میں ساؤتھ ایکسچینج پر ٹونکل کی پہلی قیمت 0.0001 امریکی ڈالر ہو گئی۔

اس وقت ہماری بات چیت کے دوارن، ٹونکل کی ساؤتھ ایکسچینج پر زیادہ سے زیادہ قیمت 0.0005 امریکی ڈالر ہے۔

جیسا کہ ساؤتھ ایکسچینج وہ ایکسچینج ہے جو مارکیٹ کی طاقت کا مشاہدہ کرتی ہے، ہم نے ساؤتھ ایکسچینج کو ٹونکل کی قیمت کی ریفرنس ویب سائٹ کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ مارکیٹ کی طاقتیں ٹونکل کی مارکیٹ کی قیمت کا تعین کریں۔

اب، دیکھتے ہیں کہ ٹونکل کے مالک افراد اتنی کم قیمت پر کیوں فروخت کرتے ہیں۔

یہ اس لئے کہ کُچھ لوگوں نے ٹونکل کو نقد قیمت پر خریدنے کی بجائے نا قابل یقین قیمت پر حاصل کیا۔

ایک مثال دیکھتے ہیں۔ ان لوگوں کیلئے جنہوں نے سی بی ایم (کیش بیک مارکیٹینگ) یونٹس خریدے، انہوں نے منافع بخش کمیشنز حاصل کیے جس کی وجہ سے ان کے (یونٹس) کی قیمت قیمتِ خرید سے تین گنا زیادہ بڑھ گئی۔ اسلئے، پری آئی سی او اور آئی سی او کے دوران انہوں نے سی بی ایم ڈیلز (مثال کے طور پر) سے حاصل کردہ کمیشنز سے بہت زیادہ ٹونکلز خریدے۔

تو، اگرچہ ہم سب نے بھی اسی قیمت پر رینبو کرنسی خریدی؛ یہاں وہ بھی ہیں جنہوں نے اپنے کیش سے ٹونکلز خریدنے کی بجائے ہمارے سسٹم سے حاصل کردہ کیش بیک، کمیشنز وغیرہ کی مدد سے ٹونکلز خریدے۔ اس صورتحال نے انہیں یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ اگر وہ اپنے ٹونکلز سستے فروخت کرتے ہیں تو ان کے پاس کھونے کیلئے کُچھ نہیں ہے، کیونکہ انہوں نے زیادہ تر سسٹم سے کمائی دولت سے ادائیگی کی ہے۔

یقیناً، کُچھ لوگوں نے اپنے بلز کی پیمنٹ کیلئے ٹونکلز کو سستے داموں فروخت کیا ہے؛ اور یہ ٹھیک ہے۔ یہاں وہ بھی ہیں جنہوں نے ٹریڈنگ سے مختصر مدت کا منافع کمانے کیلئے فروخت کیا۔ لیکن، وہ لوگ جو اپنے ٹونکلز سستے فروخت کر رہے ہیں (کیونکہ یا تو انہوں نے ان کو اپنے پیسوں سے نہیں بلکہ کیش بیک اور کمیشنز سے کمائی دولت سے خریدا وغیرہ؛ یا کیونکہ وہ لوگ جو سوچتے ہیں کہ یونیکورن نیٹ ورک کا کوئی مستقبل نہیں ہے)، یہ لوگ بہت غلط ہیں؛ اور جلدی وہ پچھتائیں گے۔

لیکن ان کی حرکات رینبو کرنسی کیلئے ایک نعمت ہیں، کیونکہ انہوں نے ان لوگوں کی جو پہلے پری آئی سی او اور آئی سی او کے دوران حصہ نہیں لے سکے تھے، اور جو (اس وقت) زیادہ نہیں خرید سکے کی مدد کی ہے تاکہ وہ اس قابل ہو جائیں کہ پری آئی سی اور اور آئی سی او کی پیش کردہ قیمت سے بھی کم قیمت پر خرید سکیں۔ ان کی حرکتوں نے ٹونکل کی کثافت کو مزید کم اور ان حصہ داروں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے جو یونیکورن نیٹ ورک کی کامیابی میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں؛ تاکہ ٹونکل کی قیمت بڑھ سکے اور انہیں مالی طور پر نفع دے سکے۔ ان کی حرکات نے ٹونکل کو مزید قابل ذکر بنایا ہے، جس کے نتیجہ میں ٹریڈنگ کے حجم میں اضافہ ہوا ہے؛ اس وجہ سے مفت مارکیٹینگ سے رینبو کرنسی حاصل کریں۔ ہم نے ان فوائد کو محسوس کرنا اس وقت شروع کیا جب ٹونکل نے https://www.southxchange.com/ پر تجارت کرنا شروع کی۔ مزید ایکسچینز پر ٹونکلز کی تجارت اس کی قدر میں مزید اضافہ کرے گی۔ ہم ٹونکل کی ایک سے زیادہ ایکسچینز پر شمولیت کیلئے مصروف عمل ہیں۔

ٹونکل کی ساؤتھ ایکسچینج پر تجارت کی رفتار سے، اور سیف زون کی یونیکورن نیٹ ورک کے ستاروں کے ساتھ بحالی سے، اور کاروباری اداروں کی شمولیت سے جو ٹونکل کو ایک اکسچینج کے طور پر قبول کریں، اس کے علاوہ جب خریدنے والوں کو ٹونکل سے خریداری کرتے ہوئے ڈسکاؤنٹ ملے گا، تو ان سب عوامل سے ٹونکل کی مارکیٹ میں قیمت ممکنہ طور پر آسمانوں کو چھوئے گی؛ اور اس وجہ سے ان تمام لوگوں کو منافع دے گی جو اس موقع پر جب ٹونکل کی بہت سستی تجارت ہو رہی ہے، خریدنے اور انہیں بچا کر رکھنے میں شامل ہیں۔

ساؤتھ ایکسچینج کی ایک بہت اچھی چیز یہ ہے کہ یہ www.coinmarketcap.com پر درج ہے، جس کی وجہ سے ٹونکل کی وہاں درجہ بندی ایک قدم آسان ہو گئی ہے۔ ہمیں صرف روزانہ کی تجارت کا حجم چاہئیے، اور ساؤتھ ایکسچینج کو اپنی تجارت کیلئے استعمال کرتے ہوئے، آپ ٹونکل کو اور زیادہ کامیابی سے ہمکنار کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔

 

کرپٹو کوئن سٹریٹ نے بھی اپنے قوانین تبدیل کر دیے ہیں، اور اب آپ کسی بھی قیمت پر فروخت کر سکتے ہیں، جیسی سہولت ساؤتھ ایکسچینج میں ہے۔

ہمارے پاس جو ٹونکل کی تجارت کے دو پلیٹ فارم ہیں، ان کا موازنہ کرتے ہیں، اور دیکھتے ہیں کہ وہ تاجروں کو کیا سہولت دیتے ہیں۔

 

 

آپ دونوں پر ٹونکل کو خرید اور بیچ سکتے ہیں۔

آپ دونوں پر اپنی قیمت مقرر کر سکتے ہیں۔

آپ دونوں پلیٹ فارمز پر بِٹکوئن (بی ٹی سی) اور امریکی ڈالر جمع کروا سکتے ہیں اور نکال سکتے ہیں۔

آپ ساؤتھ ایکسچینج پر ٹونکل کو دوسرے سِکوں یا کرنسیوں کے ذریعے جمع کروا یا بیچ سکتے ہیں، لیکن کرپٹو کوئن سٹریٹ پر آپ ایسا نہیں کر سکتے۔

آپ ساؤتھ ایکسچینج پر پے پال کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں اور نکال سکتے ہیں، لیکن کرپٹو کوئن سٹریٹ پر آپ ایسا نہیں کر سکتے۔

آپ کرپٹو کوئن سٹریٹ پر بینک ٹرانسفر کے ذریعے جمع کر سکتے ہیں اور نکال سکتے ہیں، لیکن ساؤتھ ایکسچینج پر آپ ایسا نہیں کر سکتے۔

آپ کرپٹو کوئن سٹریٹ پر یورو اختیارات کے ذریعے جمع کر سکتے ہیں ، لیکن ساؤتھ ایکسچینج پر آپ ایسا نہیں کر سکتے۔

ساؤتھ ایکسچینج ٹونکل کی تجارت کے اعداد و شمار کوئن مارکیٹ کیپ کو بھیجتی ہے لیکن کرپٹو کوئن سٹریٹ ایسا نہیں کرتی۔

اب تک سی سی ایس کے مقابلہ میں ساؤتھ ایکسچینج پر فروخت کا حجم زیادہ دیکھا گیا ہے۔

 

مجھے اس بات پر زور دیتے ہوئے یہ پریزنٹیشن ختم کرنے دیں کہ آپ اس بات کو سمجھیں کہ رینبو کرنسی نے آپ کو زندگی بھر کا موقع فراہم کیا ہے۔ یہ موقع پہلے سے موجود کرپٹو کرنسیز میں موجود نہیں ہے؛ اسلئے کہ رینبو کرنسی اسی لئے تیار کی گئی ہے، اور اس وجہ سے کہ یہ یونیکورن نیٹ ورک کی سرکاری کرنسی ہے۔ یونیکورن نیٹ ورک دنیا بھر میں سب سے بڑا منصوبہ ہے آف لائن اور آن لائن دنیا کے باہمی روابط کے منصوبوں کے لحاظ سے، زندگی کے تمام پہلوؤں میں، دونوں طریقوں سے، یونیکورن نیٹ ورک کی اپنی کمپنیوں کی تخلیق سے، اور دیگر کمپنیوں کے ساتھ انضمام سے (جو ابھی یونیکیورن نیٹ ورک کے خاندان میں نہیں ہیں) جو سیف زون کے اوپن نیٹ ورک سے روزانیہ کی بنیاد پر الحاق کر رہیں ہیں۔

رینبو کرنسی اپنے استعمال کنندہ کو بلاک چِین پر محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے، اور نجی، محفوظ، اور فوری طور بغیر ٹرانزیکشن فیس کی ادائیگی کے خرچ کرنے کے قابل بنانے کیلئے تیار کی گئی ہے۔ سیف زون اوپن نیٹ ورک میں ٹونکل کے ڈسکاؤنٹس بھی دیے گئے ہیں، جہاں آپ یونیکورن نیٹ ورک کے ملکیت شدہ عمدہ کاروبار تلاش کر سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ کاروبار بھی جن کی یونیکورن نیٹ ورک کے اراکین نے پوری دنیا سے سفارش کی؛ جن میں آف لائن اور آن لائن دونوں کاروبار شامل ہیں۔

رینبو کرنسی کا ذاتی اور نجی والیٹ جیسی دوہری فعالیت پر مشتمل ہونا، دوسری تمام کرپٹو کرنسیز پر اس کو نمایاں کرتا ہے، اور باقیوں پر اس کو سبقت دیتا ہے۔

یہ سچ ہے کہ رینبو کرنسی کا یونیکورن نیٹ ورک کی سرکاری کرنسی ہونا بھی ایک فائدہ ہے۔ چونکہ رینبو کرنسی یونیکورن نیٹ ورک کمپنیز کی سرکاری کرنسی ہے، اسلئے یہ رینبو کرنسی کو مصنوعات اور خدمات کی ایک وسیع رینج فراہم کرتا ہے (جو یونیکورن نیٹ ورک گروپ آف کمپنیز نے بنایا) جو ہمیشہ ٹونکلز کو تجارت کے ذریعہ کے طور پر قبول کرے گا، کوئی بات نہیں (جب تک رینبو کرنسی کا استعمال قانونی رہے)۔ آپ دوسری کرپٹو کرنسیز کا ایسا استعمال بمشکل ہی دیکھ سکتے ہو، کیونکہ یا تو وہ کسی ایک مصنوع کی، یا مصنوعات اور خدمات کی ایک محدود حد کی مدد کیلئے بنی ہیں، اور ان کی اپنی کمپنیوں نے اسے بنایا ہے؛ یا وہ کسی تیسری کمپنیوں کی محتاج ہیں تاکہ وہ اسے تجارت کے طور پر استعمال کریں، اس خطرے کے ساتھ کہ یہ کمپنیاں کبھی بھی، کسی بھی وجہ سے، بغیر مطلع کیے انکی کرپٹو کرنسیز کا استعمال روک سکتی ہیں، جس کے نتیجہ میں ان کرپٹو کرنسیز کے استعمال کو بذریعہ طاقت بند کیا جا سکتا ہے۔

یہ سچ ہے کہ سیف زون کو ایک جزبات سے بھرے، 5 - جنریشن گہرے، کاوباری ایفیلیٹ ماڈل کی مدد حاصل ہے جو یونیکورن نیٹ ورک اراکین کی سیف زون کے اندر کمائی کو بہت آسان بناتا ہے۔ یہ یونیکورن نیٹ ورک کیلئے پوری دنیا سے اُن اراکین کی جو اس نیٹ ورک میں موجود مصنوعات اور خدمات کو استعمال کرنا چاہتے ہیں اور کر سکتے ہیں کو سیف زون میں رکنیت کی بنیاد بنانے میں آسانی فراہم کرتا ہے؛ اس حقیقت کی وجہ سے کہ اراکین کو صارفین اور کاروباری اداروں کو سیف زون کے اندر خریدنے کے لئے مدعو کرتے وقت ایفیلیٹ کمیشن حاصل کرنے میں فائدہ ہوتا ہے. یہ کاروبارکیلئے بہت بڑی بات ہے، کیونکہ سیف زون اوپن نیٹ ورک کی مدد سے وہ اپنی مصنوعات اور خدمات کی طلب سے فائدہ اٹھاتے ہیں – چاہے وہ مقامی ہوں یا بین الاقوامی۔

رینبو کرنسی کی طاقت کو سمجھنے کیلئے، بِٹکوئن کے کیس کو دیکھتے ہیں۔ سب سے پہلے، رینبو کرنسی کے برعکس، بِٹکوئن کے پاس اُس کی مدد کرنے والی کوئی اپنی معیشت نہیں ہے۔ یہ دوسرے کاروباری اداروں کے قبول کرنے پر انحصار کرتی ہے؛ اور ہم نے حال ہی میں دیکھا ہے کہ کچھ کاروباری ادارے بٹکوئن کو تجارت کے طریقے کے طور پر استعمال کرنا اس لئے چھوڑرہے ہیں، کیونکہ اس کی لین دین کی لاگت بہت زیادہ ہے۔ دوسرا، اگرچہ بِٹکوئن سب سے زیادہ مقبول کرپٹو کرنسی ہے، لیکن یہ اب بھی کم صارف کی بنیاد پر ہے۔ دسمبر 2017 کے اختتام تک پیدا ہونے والے بِٹکوئن والیٹس کی گنتی سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں صرف 21 ملین بٹکوئین صارفین ہیں (جیسا کہ سٹیٹسٹا کی طرف سے پیش کیا گیا ہے)۔

https://www.statista.com/statistics/647374/worldwide-blockchain-wallet-users 

یہی وجہ ہے کہ بِٹکوئن کی قیمت میں وسیع عدم استحکام ہے، کیونکہ اس کو بہت کم لوگ استعمال کر رہے ہیں۔

آپ سب جانتے ہیں کہ ہماری ایئر ڈراپ مہم کا مقصد 100 ملین اراکین، 1 ملین کاروبار، اور 5000000 تخلیقی فنکاروں کو 2018 کے آخر تک یونیکورن نیٹ ورک میں شامل کرنا ہے۔ نسبتاً زیادہ صارفین کے نتیجے میں ٹونکل کی ٹرانزیکشن کے حجم اور رفتار میں اضافہ ہو گا، اور اس وجہ سے مارکیٹ میں ٹونکل کی قیمت میں عدم استحکام کم ہو جائے گا. بِٹکوئن کی کم (مقدار) کے صارفین کی وجہ اس کے بہت کم لوگوں میں اونچی سطح کے ارتکاز سے منصوب ہے۔ رینبو کرنسی میں شروع ہی سے کوئی ارتکاز نہیں ہے، اس حقیقت کی وجہ سے کہ رینبو کرنسی کی ثانوی مارکیٹ (کرپٹو کوئن سٹریٹ) میں تجارت شروع ہونے سے پہلے ہی؛ پوری دنیا سے 157 سے بھی زیادہ ملکوں سے 7000 لوگ اس کے مالک ہیں۔

اس کے علاوہ، 60 فیصد رینبو کرنسی (اب بھی تقسیم نہیں ہوئی) کو اراکین، کاروبار اور تخلیقی فنکاروں کو سیف زون میں "سرگرمی کے ثبوت" اور ایفلیٹ کمیشن کی مد میں مختص کیا جائے گا؛ لہذاٰ اس کو چند لوگوں کی بجائے بہت سارے لوگوں میں مختص کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ سیف زون صارف کی بنیاد میں مسلسل اضافہ کرنے کی صلاحیت ہے، جیسا کہ مزید اراکین، کاروبار اور تخلیقی فنکار اس میں شامل ہوں گے؛ جس کے نتیجہ میں سیف زون اوپن نیٹ ورک میں ٹونکل کے صارفین کی بڑھتی تعداد سے، ٹونکل کی قیمت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہو گا۔ اس طرح رینبو کرنسی ممکنہ طور پر پہلی کرپٹو کرنسی بن جائے گی جس کی قیمت شاید ہی گرے لیکن مسلسل بڑھتی رہے۔

اس بات کے ساتھ، مجھے امید ہے کہ آپ آسانی سے دیکھ سکتے ہیں کہ رینبو کرنسی میں ذخیرہ اندوزی اور قیمت کے تبادلے کیلئے اول نمبر کی "منتخب کرپٹو کرنسی" بننے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہیں وجوہات کی وجہ سے، رینبو کرنسی واحد کرپٹـو کرنسی ہے جس میں مرکزی دھارے میں جانے کیلئے بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

اگر آپ مجھ سے (شفی سے)  میری ذاتی تشخیص پوچھیں گے، کہ آج سے آئیندہ 5 سال بعد رینبو کرنسی کہاں ہو گی، تو، یونیکورن نیٹ ورک کے کاروباری ماڈل اور رینبو کرنسی کے اپنے ڈیزائن کو مد نظر رکتھے ہوئے میں کہوں گا کہ – مارکیٹ سرمایہ کاری اور قیمت کے لحاظ سے یہ سب سے اوپر ہو گی۔

تو، آج کیلئے بس اتنا ہی۔

آپ کے وقت کا شکریہ، آپ کا دن اچھا گزرے، اب میں مائیک کیٹ کو دیتا ہوں، تاکہ وہ ویبینار کو جاری رکھ سکیں۔ شکریہ!

 

کیٹ کی طرف سے:

شفی آپکا بہت شکریہ۔ آپ سے سننا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

آج شمولیت کیلئے آپ سب کا شکریہ۔ ہمارے پاس بہت اچھی خبریں ہیں، اور میں آپ سب کو جلدی سے کُچھ تازہ ترین خبریں بتانا چاہوں گی۔

ڈین نے سب کیلئے اپنا سلام بھیجا ہے۔ چیزیں بہت اچھی چل رہی ہیں، اور انہوں نے یورپ میں انضمام پر کام کرنے اور وہاں موجود کُچھ اسٹریٹجک پارٹنرز سے ملنے کیلئے کُچھ اور وقت رکنے کا فیصلہ کیا ہے؛

میں آپ کو یقین بھی دلانا چاہتی ہوں کہ قدم بہ قدم پیش رفت ہو رہی ہے۔

جیسا کہ شفی نے بتایا، صرف 40 بلین ٹونکلز گردش میں ہیں؛ تاہم آپ مارکیٹ میں شامل ٹونکلز کی بات کریں، تو ساؤتھ ایکسچیج پر اس وقت صرف 80 ملین ٹونکلز فروخت کیلئے شامل ہیں۔ اگر آپ 40 بلین ٹونکلز گردش میں رکھتے ہیں، اس کا 1 فیصد 400 ملین ٹونکلز ہیں؛ تو اس کا مطلب ہے کہ 80 ملین گردشی ٹونکلز حقیقت میں رینبو کرنسی کا صرف 0.2 فیصد ہیں۔ تو، اس کا مطلب ہے کہ 99.8 فیصد رینبو کرنسی کی تجارت یا فروخت نہیں ہو رہی؛ جس کا مطلب ہے کہ بمشکل 0.2 فیصد ٹونکلز کے مالک اس وقت مارکیٹ پر حکومت کر رہے ہیں، اور یہ ٹھیک ہے کیونکہ یہ ایک فری مارکیٹ ہے۔

جیسا کہ شفی نے کُچھ طریقے بتائے جس سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ لوگ اتنی کم قیمت پر کیوں فروخت کر رہے ہیں؛ تاہم کچھ اور جو دماغ میں آیا، اور ساؤتھ ایکسچینج پر عوامی چَیٹ میں پوسٹ کیا گیا تھا، وہ یہ ہے کہ وہاں کاروباری تاجر ہیں جو صرف ایک ٹونکل کو کم قیمت پر خریدوفروخت کر کے مارکیٹ پر دباؤ رکھتے ہیں۔ وہ ایسا اس لئے کرتے ہیں تاکہ  نا تجربہ کار فروخت کرنے والے اپنے ٹونکلز کم قیمت پر بیچیں، اور یہ کاروباری تاجر ان کو خرید سکیں۔ یہ بھی ٹھیک ہے؛ آپ کو صرف یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کیا چل رہا ہے، اور اسی وجہ سے ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ؛ ہوشیاری سے بیچیں۔

اس وقت مارکیٹ پر دباؤ چل رہا ہے؛ اور زہن نشین کر لیں کہ آپ ٹونکل کے مالکان، اس قابل ہیں کہ آپ جس قیمت پر چاہیں اپنے ٹونکلز فروخت کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اسے سستا فروخت کرنا چاہتے ہیں، تو ٹھیک ہے۔ اگر آپ کو اچھی قیمت چاہیئے، تو اچھی قیمت مانگیں؛ اور کم پر مت درج کریں۔ سمجھیں کہ کُچھ طرح کے لوگ جو خرید رہے ہیں، اور کس وجہ سے وہ خرید رہے ہیں، اور وہ کس طرح خریدنا چاہتے ہیں۔ (کیا وہ ان کو اسی وقت فروخت کر رہے ہیں، یا لمبے عرصے کیلئے رکھ رہے ہیں؟) یہاں ہمیشہ وہ لوگ ہوں گے جو مارکیٹ کی فروخت کی قیمت سے کم قیمت پر خریدنا چاہتے ہوں گے، لیکن آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ کونسی قیمت آپ کیلئے بہترین ہے۔ اگر آپ قیمت کو زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں تو زیادہ قیمت بر فروخت کریں۔ کم قیمت پر بیچنے والوں کو بیچنے دیں اور اپنی قیمت زیادہ رکھیں۔ طلب بڑھتے ہی قدرتی طور پر قیمت بھی بڑھے گی۔

میں کُچھ الجھن کو بھی صاف کرنا چاہتی ہوں۔ میں نے کُچھ افواہوں کو اِدھر اُدھر گھومتے سنا ہے؛ تو میں اس پر بات کرنا چاہتی ہوں، کُچھ چیزوں کی وضاحت کرنی ہے، اور آپ دوستوں کو مناسب معلومات دینی ہیں۔

میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ رینبو کرنسی فاؤنڈیشن کے پاس ٹونکلز موجود ہیں، لیکن وہ صرف بجٹ کیلئے ان کے پاس ہیں، تاکہ وہ اپنا کام کر سکیں۔ تو وہ اپنے کام کو آسان بنانے کیلئے ان ٹونکلز میں سے کُچھ فروخت کر سکتے ہیں، لیکن صرف اسی مقصد کیلئے وہ ٹونکلز فروخت کریں گے – صرف اسی لئے تاکہ وہ فاؤنڈیشن کے طور پر کام کر سکیں۔

سیف زون اور یونیکورن نیٹ ورک کیلئے: ان کے پاس کوئی ٹونکلز نہیں ہیں۔ اُن دو کمپنیوں کے پاس کوئی ٹونکلز نہیں ہیں، اور اُن کو تجارت کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے؛ اسلئے وہ ٹونکلز کی تجارت نہیں کریں گی۔

اس کا مطلب ہے کہ جو ٹونکل مارکیٹ میں برائے فروخت ہیں وہ پرائیویٹ لوگوں کے ہیں۔ یہ سب رینبو کرنسی مالکان کی طرف سے ہیں؛ اور یاد رکھیں، اگر ہم دیکھیں کہ 40 بلین میں سے کتنا گردش میں ہے (اور اصل میں 80 ملین ہی مارکیٹ پر، کم از کم ساؤتھ ایکسچینج پر درج ہے)، یہ تمام رینبو کرنسی کا 0.2 فیصد ہے جو اس وقت مارکیٹ میں گردش کر رہا ہے – جو کہ بہت چھوٹا عدد ہے؛ تو حقیقت میں، اس وقت صرف کچھ لوگ کم قیمت پر فروخت کر رہے ہیں۔

اور اگر آپ دوسری کرپٹو کرنسیز کی طرف دیکھیں، یہ عام بات ہے کہ جب کوئی کرنسی نئی ایکسچینج پر درج ہوتی ہے تو اس کی قیمت نیچے گرتی ہے؛ اور پھر، جیسے ہی مارکیٹ اس کرنسی کی طاقت اور قیمت کا اندازہ لگاتی ہے، تو قیمت اوپر جاتی ہے۔ یہ ایک عام مارکیٹ کی کمی بیشی ہے۔ تو، رینبو کرنسی بھی مختلف نہیں ہے۔

اب، تازہ ترین خبروں کی بات کریں تو: آپ کو بتانے کیلئے میرے پاس بہت اچھی خبریں ہیں۔ مجھے پتا ہے کہ سب لوگ بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، اور ہم آپ کے صبر اور مدد کی تعریف کرتے ہیں۔ مجھے یہ بتا کر خوشی ہو رہی ہے کہ آپ کے عوامی والیٹ سے ذاتی والیٹ میں ٹونکلز کی منتقلی کا فنکشن بلکل تیار ہے!

کُچھ بھی کرنے سے پہلے میں چاہتی ہوں کہ آپ یہ ہدایات پڑھ لیں، تو میں آپ کو ابھی مکمل تفصیلات نہیں دے سکتی۔ (یہ یہاں ریکیپ میں شامل ہیں۔) میں ابھی آپ کو (لائیو ویبینار کے دوران) عمومی عمل بتاؤں گی، تاکہ آپ کو علم ہو کہ کس طرح کرنا ہے۔

تو آپ کیا کریں گے:

آپ اپنے ٹونکل اپنے عوامی والیٹ سے منتقل کریں گے(جہاں بھی کریں – یہ دھیان رہے کہ آپ نے پیرنم سے منسلک عوامی والیٹ استعمال کرنا ہے)، اور آپ نے اسے ایک خاص ایڈریس (نیچے لکھا ہے) پر بھیجنا ہے؛ اور پھر جب ٹرانزیکشن مکمل ہو جائے، تو یہ خود بخود رینبو کرنسی ویب سائٹ پر آپ کے ذاتی والیٹ (آپ کے پیرنم والیٹ) میں نظر آئیں گے۔

 

اب سمجھیں: کسی بھی حالت میں، کبھی بھی، آپ کنٹریکٹ ایڈریس پر ٹونکل نہ بھیجیں! اگر آپ ایسا کریں گے! آپ انہیں کھو دیں گے۔ اس سلسلے میں ہم کُچھ نہیں کر سکتے۔ تو، یہ سمجھنا نہایت ہی ضروری ہے کہ کبھی بھی ٹونکل کے کنٹریکٹ ایدڑیس پر اپنے ٹونکلز منتقل نہ کریں۔ یہ بلکل غلط ہےْ؛ ایسا نہ کریں!

 

ایک مخصوص ایڈریس پر آپ ان کو منتقل کرسکتے ہیں، اور یہ نیچے درج کیا جائے گا

0xf401fdFB0392734ACE83400903a028597Bdf80fB

 

اور، آپ کو صرف اپنے عوامی والیٹ سے اوپر دیئے گئے ایڈریس پر بنیادی منتقلی کرنی ہے (اس بات کو یقینی بنائیں کہ پیرنم کے ساتھ منسلک عوامی ایڈریس ہی استعمال کریں)۔

اس کا مطلب ہے کہ بلاک چِین پر دوسری کسی بھی منتقلی کی طرح، اس منتقلی کی فیس کے آپ ذمہ دار ہیں (آپ کو ایتھر کی ضرورت ہو گی)، اور پھر یہ ٹرانزیکشن مکمل ہونے کیلئے نارمل بلاک چِین کی منتقلی جتنا وقت لے گی۔ آپ دوست جانتے ہیں کہ کبھی کبھار بلاک چِین پر اس سے بھی کم وقت لگتا ہے، تو سمجھ لیں کہ ٹرانسمیشن کا وقت لاگو ہوتا ہے۔

ایک بار جب آپ کی ٹرانزیکشن مکمل ہو گئی، تو آپ ان کو خود بخود رینبو کرنسی کے اکاؤنٹ میں، ذاتی والیٹ کے اندر، یا پیرنم والیٹ کے اندر دیکھ سکیں گے۔

تو یہ بہت اچھی خبر ہے، اور جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، ہم قدم بہ قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم ترقی کر رہے ہیں۔

اب، دوسری اچھی خبروں میں – آپ ٹونکل بیلنس ہسٹری دیکھ سکتے ہیں۔ (سوائے کُچھ چیزوں کے جو اگلے ایک یا کُچھ دنوں میں ہوں گی، یہ مکمل ہے۔) اس کا مطلب ہے کہ آپ ٹونکل کی عوامی والیٹ میں، اور آپ کے عوامی والیٹ سے پرائیویٹ والیٹ میں منتقلی دیکھ سکتے ہیں؛ اور بعد میں ٹونکل کی مدد سے سیف زون میں خریداری کی ٹرانزیکشن بھی آپ اسی جگہ پر دیکھ سکیں گے۔

تو یہ مزید اچھی خبر ہے۔

اب ایئر ڈراپ مہم کی بات کرتے ہیں:

ایئر ڈراپ مہم طلب بڑھانے کیلئے بہت ضروری ہے، اور ایسا کرنے کیلئے، ہمیں ایک مضبوط ایئر ڈراپ مہم کی ضرورت ہے۔ اب سمجھیں کہ جب رینبو کرنسی اور یونیکورن نیٹ ورک نے اصل میں فیصلہ کیا اور ایئر ڈراپ کی تفصیلات بتائیں، تب ٹونکل کی قیمت 1 سینٹ (0.01 امریکی ڈالر) سے اوپر تھی، اور 10 سینٹ (0.10 امریکی ڈٓلر) سے کافی اوپر تھی، تو آپ کو سمجھنا چاہئیے کہ ایئر ڈراپ مہم کا ایک بجٹ ہے، اور ہم اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ ہم یقیناً خیال رکھتے ہیں اور ہم شیئر کرتے ہیں۔

لہذا اگر ہم نے 10.00 امریکی ڈالر کی قیمت ٹونکل کی صورت میں(اراکین کے ایئر ڈراپ "خوش آمدید" بونس کیلئے) رکھی تھی، اور آج کی موجودہ مارکیٹ کی قیمت 0.0005 امریکی ڈالر ہے، یہ 20000 ٹونکل بنتے ہیں! اگر ہم تمام ٹونکل شروعات میں ہی دے دیں گے، تو اس کا مطلب ہے کہ ایئر ڈراپ مہم میں کم لوگ شرکت کر سکیں گے؛ اور ہم زیادہ سے زیادہ افراد کی شمولیت چاہتے ہیں! آپ جانتے ہیں – آپ دوست ہمارے مقاصد جانتے ہیں۔ تو، ہم کُچھ تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ جلد ہی اس معاملہ پر آپ تمام لوگوں کیلئے کُچھ معلومات ہوں گی، اور ہم آپ تمام لوگوں آگاہ کریں گے۔

تو میری طرف سے بس اتنا ہی، میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ ہم جلد ہی ایک اور ویبینار کریں گے، اور ہم سب کو آگاہ کریں گے۔ ہم بہت سی اچھی چیزیں کر رہے ہیں، تو رابطے میں رہیں۔ اور ہر منگل اور جمعرات کو 9 سے 10 بجے (امریکی پیسیفک ٹائم) پر www.AmericaMatters.us پر سیف زون ریڈیو شو سُننا نہ بھولیں؛ اور آپ سیف زون کے ریڈیو شوز ہیگزاگون سے وہاں جا سکتے ہیں۔

سب کیلئے نیک تمنائیں! واززززززببببب! اور آئیندہ ملاقت ہو گی۔

الوادع

 

زہن میں آپ کی کامیابی کے ساتھ،

شفی عابد، کیٹ کوزی کوسکی، اور

آپ کی وازب سپورٹ ٹیم

 

 

 

***

 

سپورٹ کی طرف سے اضافی معلومات:

 

رینبو کرنسی کے پچھلے ویبینارز رینبو کرنسی کی ویب سائٹ پر دوبارہ دستیاب ہیں، ان تک دستیابی کیلئے مینو پر کلک کریں۔ آنے والے رینبو کرنسی ویبینارز کا اعلان بھی اسی جگہ پر کیا جاتا ہے تو مستقبل کی آگاہی پر دھیان رکھیں۔

 

***

 

سی سی ایس اَپ ڈیٹس: اراکین سے موصول تجاویز کی بنیاد پر، آرڈرز سے ملکی جھنڈے ہٹا دیے گئے ہیں۔

سی سی ایس نے مزید تبدیلیاں کی ہیں اور اب وہ باقی ٹریڈرز کی طرح کام کرے گی۔ تبدیلی سے پہلے درج شدہ آفرز منسوخ کر دی گئی ہیں اور پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔ نئی آفرز کسی بھی وقت درج کی جا سکتی ہیں۔

https://www.cryptocoinstreet.com/

 

***

 

رینبو کرنسی کی اب ساؤتھ ایکسچینج پر تجارت ہو رہی ہے!

https://www.southxchange.com/

ساؤتھ ایکسچینج نے ٹونکل درج کرنے کا ٹویٹ کیا ہے۔ کیا آپ نے ٹویٹ شیئر کیا ہے؟

https://twitter.com/southxchange

برائے مہربانی آگاہ رہیں کہ ہر ٹریڈنگ پلیٹ فارم کا اپنا ایکسچینج ریٹ ہو گا اور ہر ٹریڈنگ پیئر (ٹونکل/امریکی ڈالر، ٹونکل/بی ٹی سی، وغیرہ) کا اپنا ایکچینج ریٹ ہو گا۔ ان ریٹس میں ہر دن ردوبدل ہوتا رہتا ہے۔

 

یاد رکھیں کہ آپ قیمت مقرر کرتے ہیں اور آپ کو سب کی قیمت کم کرنے کیلئے سب کی قیمت کے بڑے ٹکڑے کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جیسا کہ پہلے دیکھا گیا ہے، لوگ کافی زیادہ قیمت پر خریداری کریں گے (اور اب تک کی دیکھی قیمت سے بھی زیادہ؛ آپ کو صرف اپنی قیمت لگانی ہے اور اس فیصلہ پر قائم رہنا ہے؛ خریدنے والے لوگ قیمت کو بڑھتی دیکھنا چاہتے ہیں)۔ اس بات کو بھی سمجھیں کہ اس وقت فروخت کرنے والے لوگ گردشی مقدار والے کرنسی مالکان کا بہت چھوٹا حصہ ہیں (40 بلین گردشی کا تقریباً صرف 50 ملین سے بھی کم فروخت کیا جا رہا ہے)۔ اس کے ساتھ ساتھ کُچھ لوگ سرمایہ کاری کرتے ہیں، مثال کے طور پر انہوں نے ایک مارکیٹ یونٹ 30 امریکی ڈالر کا خریدا، اسے ایس ایم اپی میں رکھا، اور اس سے کمیشنز حاصل کئے، پھر کمیشنز کو ٹونکلز میں تبدیل کیا؛ تو (اس کے باوجود کہ ہم سب نے ایک ہی ریٹ ادا کیا) وہ اپنے لئے سوچ سکتے ہیں کہ ان کے ابتدائی اخراجات بہت کم تھے۔ سمجھیں کہ یہ صرف آغاز ہے – اتنی جلدی مت فروخت کریں! کرپٹو کرنسی میں بہت سے لوگ سنبھال کر رکھنے اور صبر کرنے کی بجائے غلط وقت پر فروخت کر کے، یا روزانہ کی خبروں سے ڈر کر، یا دیگر بہت سے عوامل کی وجہ سے نقصان اٹھاتے ہیں۔ اس کو بھی سمجھیں، اور فروخت کرنے والوں کی وجہ سے غمگین نہ ہوں، ہر انسان کی اپنی حکمت عملی ہوتی ہے اور یہ ٹھیک ہے۔ یاد رکھیں کہ ہر وہ صورت حال جو منفی لگتی ہے، اس میں ہمیشہ ایک مثبت موقع ہوتا ہے. اس وقت خریدنے کا موقع ہے، تو ٹونکل، رینبو کرنسی اور سیف زون کو اپنے دوستوں، گھر والوں، ہمسایوں کے ساتھ شیئر کریں؛ وہ اس وقت نہایت ہی عمدہ ڈیلز حاصل کر سکتے ہیں۔

 

اراکین کیلئے تشکیل کردہ ساؤتھ ایکسچینج کا کتابچہ (ہم مواد کے ذمہ دار نہیں ہیں، تاہم اس میں ساؤتھ ایکسچینج پلیٹ فارم پر ٹونکل کو شروع کرنے کے بارے میں کافی سوالوں کے جواب ہیں، شکریہ)۔

https://drive.google.com/open?id=106hrJ1HisXQrPyI_vQ6Mq_GM3vp4j7u0

 

***

 

ٹونکل کا بارے میں مزید معلومات چاہتے ہیں؟ اشاق کا بلاگ چیک کریں؛ ٹونکل کے اعداد و شمار بلاگ پر اَپ ڈیٹ ہیں:

https://www.allaboutsafezone.com/single-post/2017/12/29/Twinkle-Statistics 

ہمارے پاس اس ہفتے کچھ اہم کامیابیاں موجود ہیں (22 تا 26 جنوری).

 

***

 

***اہم انتباہات اور نوٹس***

 

ایکسچینجز سے رابطہ کرنے کے بارے میں:

پہل کرنے اور اَپ کوئن جیسی ایکسچینجز سے رابطہ کرنے پر ہم ہم سب کی طاقت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تاہم انہوں نے اراکین کو مطلع کیا ہے کہ ہم چیک کرنے کے لئے ان کی فہرست پر ہیں اور اراکین سے کوئی اور مواصلات کی ضرورت نہیں ہے۔

دیگر ایکسچینجز سے رابطہ کرنے کے بارے میں، براہ مہربانی ٹیم کو یہ معاملہ دیکھنے کی اجازت دیں. اگر کسی خاص ایکسچینج پر رکنیت سے اضافی مدد کی ضرورت ہوئی، تو ہم سب کو بتائیں گے۔ ہم سب کے تعاون اور تفہیم کی تعریف کرتے ہیں. شکریہ۔

ساؤتھ ایکسچینج پر بات چیت کے بارے میں اور عمومی طور پر:

یہ تفصیل ساؤتھ ایکسچینج کی سپورٹ سے ہے: "عزیز صارفین، یہ سپیم کے لئے منع ہے، کیونکہ یہ چَیٹ روزانہ رجسٹر کرنے والے 700 سے زائد صارفین کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے لئے ہے. اسپیم والے تمام صارفین کو بلاک کردیا جائے گا. شکریہ. "

 

سمجھیں کہ ساؤتھ ایکسچینج یا کسی بھی اور جگہ سپیم لنکس بھیجنا غیر پیشہ ورانہ لگتا ہے، اور عوامی جگہ کی بجائے نجی طریقے سے اجنبیوں سے سوال کرنا بہتر ہے ۔ یہ بچوں کا کھیل نہیں، سنجیدہ کاروبار ہے۔ یہاں تک کہ یہ ایک کوئن کی ساکھ اور اہمیت کو نقصان پہنچا سکتا ہے. اور جیسا کہ رینبو کرنسی (اور سیف زون) صفر سپیم پالیسی کی حامل ہے – سپیم نہ کریں، نہیں تو آپ اپنا اکاؤنٹ کھو دیں گے۔

 

***

 

رینبو کرنسی کے بِٹ کوئن ٹاک پیج پر بات چیت میں شامل ہوں! یاد رکھیں اپنی حوصلہ افزائی ضرور شیئر کریں، لیکن کوئی غیر معمولی دعوی نہ کریں اور اپنے والیٹ کا بیلنس کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔

https://bitcointalk.org/index.php?topic=2735483

 

***

ہم تھوڑی ہی دیر میں ٹونکلز کو خرچ کرنے والے طریقوں میں سے ایک پہلا طریقہ آپ سے شیئر کرنے جا رہے ہیں – کیٹ کے سیف زون ریڈیو شو (جنوری 23، 2018)

دوستو، اگر آپ نے اسے نہیں دیکھا تو۔۔۔

یہ ویڈیو دیکھیں، آپ فروری 2011 کو لاس ویگاس میں سٹرپ پر شروع ہونے والے ہمارے شو کے بارے میں مزید دیکھ سکتے ہیں!

https://www.youtube.com/watch?v=6iL-Hhxdky0

اگر آپ نے ریڈیو شو نہیں دیکھا (جنوری 23 اور 25، 2018)، تو آپ امریکہ میٹرز کی ویب سائٹ پر پوڈ کاسٹ ریکارڈنگ سن سکتے ہیں، ریڈیو شو ہیگزاگون کے اندر لنک کو کلک کریں، پوڈ کاسٹ پر جائیں، اور سننے کے لئے سیف زون پر کلک کرنے کے لئے نیچے سکرال کریں۔

 (ہاں، ہم سیف زون میں ریکارڈنگ کیلئے بہتر پوسٹنگ کے حل پر کام کر رہے ہیں، اس دوران آپ کے تحمل کا شکریہ۔)

 

***

 

بلاک چِین پر کرپٹو کرنسی کی منتقلی کے بارے میں، جب اپنے عوامی والیٹ ایڈریس سے کسی دوسرے والیٹ ایڈریسز کو ٹوکنز بھیج رہے ہوں:

 

مائینرز کے منتخب کرنے کیلئے GWEI پر گیس کی قیمت ایک خاص مقام پر ہونی چاہئیے، نہیں تو آپ کی ٹرانزیکشن ہمیشہ کیلئے زیر التواء صورتحال میں پھنس جائے گی۔

 

مثال کے طور پر MEW میں، یہ قیمت ڈراپ ڈاؤن فہرست اور سلائیڈر میں سب سے اوپر بار میں بیان کی گئی ہے. استعمال کرنے کے لئے گیس قیمت اسٹڈی (Gwei) حاصل کرنے کے لئے، اس ویب سائٹ https://ethgasstation.info پر جائیں۔

 

اس کے علاوہ، بذات خود 60000 کہنے کی صورت میں گیس کی حد کو تبدیل کریں۔۔۔ یہ صرف اتنا استعمال کرے گی جتی ضرورت ہے۔

 

***

 

ارکان نے کرپٹو رائلٹی ایوارڈز میں رینبو کرنسی، ڈین، اور شفیع کو نامزد کیا!

رینبو کرنسی اور ٹیم کے لئے اپنی تعریف کا ووٹ دیں. اگلے سال ڈیوس میں d10e ایونٹ تک یہ مقابلہ جاری ہے، لہذا کچھ وقت موجود ہے.

http://crypto-royalty-awards.d10e.biz/

آپ ایک آئی پی پر دن میں ایک دفعہ ووٹ کر سکتے ہیں۔

اعلان: ویب سائٹ کے خفیہ کاری کے بارے میں ہمارا کوئی اختیار نہیں ہے اور نہ ہم کوئی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، اور چاہے یہ مناسب طریقے سے آپ کی رازداری کی حفاظت کیلئے کافی مضبوط ہے. اپنے خطرے پر استعمال کریں اور ووٹ دیں. اس میں حصہ لینا 100 فیصد اختیاری ہے.

 

***

 

اگر آپ اپنے ذاتی پیرنم والیٹ سے اپنے عوامی بلاک چِین والیٹ پر ٹونکل منتقل کرنا چاہتے ہیں تو برائے مہربانی درج ذیل مراحل پر عمل کریں:

 

1. آپ کے پاس عوامی بلاک چِین والیٹ ہونا چاہیئے اور سب سے پہلے اپنے عوامی والیٹ کو www.pernum.com پر پیرنم والیٹ سے منسلک کریں۔

نوٹ کریں: کسی بھی ایک پیرنم سے صرف ایک بلاک چِین والیٹ منسلک کریں، آپ ایک بلاک چِین والیٹ متعدد اکاؤنٹس کے ساتھ استعمال نہیں کر سکتے۔ اگر آپ نے بلاک چِین والیٹ آئی ڈی تبدیل کرنی ہے، تو اپنے مفت پیرنم (جو "10" سے شروع ہوتا ہے) کے ساتھ مندرجہ ذیل لنک سے سپورٹ سے رابطہ کریں:

https://join.skype.com/c0Wv3Vdf8njE  

 

2. www.rainbowcurrency.com پر لاگ اِن کریں

3. پیج کو نیچے سکرول کریں اور آپ ٹرانسفر ٹونکل بٹن دیکھ سکیں گے؛ ٹرانسفر شروع کرنے کیلئے کلک کریں۔

4. اگلے پیج پر، ٹونکل ٹرانسفر کی منتقلی کیلئے رقم درج کریں، (نوٹ ٹونکل ٹرانسفر کرنے کیلئے فیس 2 ٹونکل لاگو ہے)۔

5. اپنی ٹرانسفر کی توثیق کریں اور اپنا ون ٹائم پِن درج کریں۔

6. آپ کو اپنی ٹرانسفر کی توثیق ملے گی اور آپ نے کام مکمل کر لیا۔

 

*** نوٹ آپ کے ٹونکل کی آپکے عوامی والیٹ پر ٹرانسفر کیلئے کُچھ منٹس لگ سکتے ہیں؛ ٹونکل کی ٹرانسفر کے دوران آپ ان کو اپنے اکاؤنٹ میں نہیں دیکھ سکیں گے، لیکن ریقین رکھیں، رینبو کرنسی کی طرف سے ہمارے پاس آپ کی ٹرانسفر کا ریکارڈ ہے اور اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو، تو برائے مہربانی پُر سکون رہیں اور مدد کیلئے سپورٹ سے رابطہ کریں۔ برائے مہربانی سپورٹ سے رابطہ کرنے سے پہلے 24 سے 48 گھنٹے تک انتظار کریں؛ بلاک چِین پر بھاری ٹریفک کی وجہ سے ٹرانسفر کا وقت بغیر بتائے بڑھایا جا سکتا ہے۔ بلاک چِین ٹریفک کے حالات کی مد نظر رکھ کر کوئی بھی ناکام ٹرانزیکشن 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران خود کار طریقے سے واپس کر دی جاتی ہیں۔

 

ٹریڈنگ شروع کرنے کیلئے، آپ کو ساؤتھ ایکسچینج یا کرپٹو کوئن سٹریٹ پر لاگ اِن کرنا ہو گا (مدد کیلئے نیچے دیے گئے سپورٹ نوٹس میں منسلک کتابچے دیکھیں)۔

www.southxchange.com

www.cryptocoinstreet.com

 

***

 

رینبو کرنسی کے مالکان برائے مہربانی ہوشیار رہیں: بلاک چِین والیٹ بنانے کے مختلف طریقے ہیں، کچھ دوسروں سے زیادہ نجی اور محفوظ ہیں، اور ان میں آپ کو اپنے فنڈز کی اپنی حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ کے پاس پہلے ہی ایتھریم والیٹ ہے، تو آپ کو لازمی طور پر نیا بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف یہ دیکھیں کہ آپ اس میں کسٹم ٹوکن شامل کر سکتے ہیں (ٹونکل شامل کرنے کیلئے مندرجہ ذیل ہدایت پر عمل کریں)۔

مائی ایتھر والیٹ (MEW) https://www.myetherwallet.com/ میں اپنا والیٹ بنانے کے طریقہ کار کے متعلق مزید تفصیلات کیلئے نیچے کُچھ لنکس اور ویڈیوز ہیں:

والیٹ کیس طرح بنایا جائے

https://myetherwallet.github.io/knowledge-base/getting-started/creating-a-new-wallet-on-myetherwallet.html

 

کسٹم ٹوکن کس طرح شامل کیا جائے

https://myetherwallet.github.io/knowledge-base/send/adding-new-token-and-sending-custom-tokens.html

https://www.youtube.com/watch?v=UiJl-ER6TP0

 

اپنی والیٹس کو ترتیب دینے اور سی سی ایس پر ٹریڈنگ کے لئے سبق کی مکمل فہرست کے لئے یہاں چیک کریں.

https://steemit.com/twinkle/@smartshare/tutorial

 

***

 

براہ کرم مائی ایتھر والیٹ کے پیج پر سب سے اوپر لکھے انتباہ سے آگاہ رہیں:

اگر آپ ای میل، SLACK DM، یا کسی فارم پر دیے گئے MEW لنک پر کلک کرتے ہیں، تو آپ کے کوئن چوری ہو سکتے ہیں۔ کلک نہ کریں۔

اس کی بجائے، EAL انسٹال کریں یا MeaMask استعمال کریں۔

مزید جاننے کیلئے MEW کی ویب سائٹ پر MEW اور عموماً کرپٹو کرنسی کے متعلق دی گئی معلومات کی پیشکش کو بھی دیکھیں۔

 

اور MetaMask، Mist، اور اس جیسے دوسروں کے متعلق مزید معلومات نیچے دی گئی ہیں۔

https://ethereum.stackexchange.com/questions/23714/what-is-the-difference-between-an-exchange-like-coinbase-and-a-wallet-like-jaxx

https://www.reddit.com/r/ethereum/comments/3x97rg/aaron_davis_explains_the_differences_between/

 

***

 

اپنے عوامی بلاک چِین والیٹ کی ترتیب کرنے کے بعد، ٹونکل کو کسٹم ٹوکن کے طور پر شامل کرنے کیلئے نیچے والی 3 تفصیلات استعمال کریں۔

1. ٹوکن کنٹریکٹ ایدڑیس

 0xfbd0d1c77B501796A35D86cF91d65D9778EeE695

2. آئی ڈی: TWNKL

3. اعداد: 3

 

آپ رینبو کرنسی کیلئے تفصیلات یہاں دیکھ سکتے ہیں (یہ کنٹریکٹ ایڈریس ہے – اس میں کُچھ بھی ٹرانسفر نہ کریں):

https://ethplorer.io/address/0xfbd0d1c77b501796a35d86cf91d65d9778eee695#tab=tab-transfers

 

***

 

رینبو کرنسی کے تمام مالکان اور ایفیلیٹ کیلئے: برائے مہربانی اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے اپنے پچھلے پروموشنل مواد کو ٹونکل کے ساتھ ساتھ کسی بھی سابقہ ٹائم لائنز کی قیمتوں کے کسی بھی سابقہ حوالہ کو ختم کرنے کے لئے اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، جن لوگوں نے کبھی دوسروں کی بنائی ویڈیوز شیئر کی ہیں، برائے مہربانی وہ لوگ بھی اس کے حساب سے اپنی پروموشن کو اَپ ڈیٹ کر لیں۔

 

اس کے ساتھ ساتھ، ویڈیوز بنانے والوں اور ویڈیوز شیئر کرنے والوں کو پروموشن کی ہدایات کی طرف سے یاد دہانی ہے (مکمل ورژن بھی لازمی پڑھیں)۔ تمام تصویروں اور ویڈیوز کو کمپنی کا شائع کردہ ظاہر نہیں کرنا چاہیئے۔ ویڈیوز کی شروعات میں انگریزی میں دست برداری انتباہ لازمی ہونا چاہیئے "آفیشل یونکورن نیٹ ورک ویڈیو میں نہیں"۔

 

***

 

رینبو کرنسی سیلز سے متعلق لائیو چَیٹ سپورٹ مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے دستیاب ہے۔

https://join.skype.com/c0Wv3Vdf8njE

 

***

 

اراکین سیف زون پر لاگ اِن کریں: www.safe.zone ہماری نئی مکمل یو آر ایل ہے! برائے مہربانی نوٹ کر لیں www.safezonepass.com اب www.safe.zone پر منتقل کر دیا جائے گا تو دونوں ویب سائٹس پر نیا اکاؤنٹ بنانا یا لاگ اِن کرنا ٹھیک ہے۔

لائیو چَیٹ سپورٹ مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے دستیاب ہے۔

https://join.skype.com/c0Wv3Vdf8njE

 

یونیکورن نیٹ ورک کے ویبینارز کی تفصیلات کیلئے:

ریکیپس پڑھنے اور نئے ویبینارز کیلئے رجسٹر کرنے کیلئے https://www.safe.zone (ویبینار ہیگزاگون) پر لاگ اِن کریں۔

 

رینبو کرنسی کے ویبینارز کی تفصیلات کیلئے:

ریکیپس پڑھنے اور نئے ویبینارز کیلئے رجسٹر کرنے کیلئے https://www.rainbowcurrency.com (مینو سے ویبینار ریکیپ بٹن) پر لاگ اِن کریں۔

 

***

 

** تمام اراکین کیلئے یاد دہانی:** ہمارے پاس سخت اینٹی سپیم پالیسی ہے۔ برائے مہربانی ہماری کسی بھی آفر کے لنکس شیئر کرتے وقت پیشہ ورانہ انداز اپنائیں۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ کُچھ اراکین اپنے لنکس دوسرے لوگوں اور فیس بُک کے گروپوں میں پوسٹ کر رہے ہیں۔ ** یہ سپیمنگ ہے!!!** آپ کو اپنے لنکس کسی بھی دوسرے لوگوں کے پیجز اور گروپس میں پوسٹ نہیں کرنے چاہئیں جب تک کہ کوئی پیج خاص طور پر کاروباری مواقعوں کی تشہیر کیلئے نہ بنایا گیا ہو۔ آپ کو کسی بھی دوسرے انسان کی ٹائم لائن پر لنکس پوسٹ نہیں کرنے چاہئیں جب تک کہ انہوں نے آپ کو اس کی اجازت نہ دی ہو۔ براہ کرم احترام والا اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کریں۔ شکریہ۔

***

رکن مدعو ہدایات

*** پیارے اراکین،

ہماری رینبو کرنسی تمام اراکین کیلئے اور کامرس اور مالی معاملات کے مستقبل کیلئے نہیات زبردست موقع ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ سب بہت زیادہ پُرجوش ہیں اور ان میں ہماری رینبو کرنسی کو پروموٹ کرنے کا بہت شوق اور جِدَّت ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ کمپنی کی تشہیر کرتے وقت آپ ہمیشہ اس کی ساکھ کا خیال رکھیں۔ کُچھ چیزیں جن کا خیال رکھنا چاہئیے:

 

A۔ کسی تفصیل کا جب بھی ترجمہ کریں، برانڈز کے نام ہمیشہ انگریزی میں لکھیں۔ رینبو کرنسی، ٹونکل، گلِٹر، رینبو، سیف زون، وغیرہ، انگریزی میں ہونے چاہئیں۔

B۔ کمپنی کے پیجز کو ہدایات کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ہمیشہ صحیح معلومات دیں۔ نا ممکن دعوے کر کے اور کسی بھی چیز کا مطلب تبدیل کر کے گمراہ نہ کریں۔ اگر آپ کو کسی بات کے مفہوم کا علم نہیں، تو براہ کرم وضاحت کروا لیں.

C۔ ای میلز کے بارے میں مقامی اور بین الاقوامی اینٹی سپیم کے قواعد و ضوابط کا اطلاق کرنے کا یقین رکھیں۔ اگر آپ میلنگ کا استعمال کر رہے ہیں تو یہ یقین کر لیں کہ ای میل موصول کرنے والے نے آپ سے ای میلز وصول کرنے کے لئے آپ کو منتخب کیا ہے.

D۔ ہماری میلیکسی کو مارکیٹنگ میلینگ کیلئے استعمال نہ کریں۔ اسے آپ صرف ذاتی استعمال کے لئے استعمال کر سکتے ہیں. اگر اراکین میلیکسی کو مارکیٹنگ کیلئے استعمال کرنے سپیم ہو گئے اور ہم نے انہیں بلیک لسٹ کر دیا تو ان نے اکاؤنٹس بھی بند ہو سکتے ہیں۔

E۔ سوشل میڈیا جیسا کہ فیس بُک، ٹوٹر، وغیرہ، میں ہمیشہ استعمال کی شرائط کی پیروی کریں۔

* دوسرے رکن کے پروفائیل پیج پر کسی بھی اپنی پروموشن یا لنکس پوسٹ نہ کریں۔ اگر آپ اپنی پروفائیل پر پوسٹ کرتے ہیں تو آپ کی پیروی کرنے والے بھی آپکی پوسٹس کو دیکھ سکتے ہیں۔

* کسی کی پوسٹ کا بھی اپنے لنکس یا پروموشن کے ساتھ جواب نہ دیں۔

* اگر آپ کسی ایسے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں جہاں مارکیٹنگ کی پوسٹنگ کی اجازت ہے، اور ایسے کئی ہیں، تو ان کے قوانین پر عملداری یقینی بنائیں اور بار بار ایک ہی طرح کی پوسٹ لگانے سے گریز کریں۔ دیکھیں کہ دوسرے لوگ گروپ میں کیا کر رہے ہیں۔ اگر اس گروپ میں سینکڑوں یا ہزاروں لوگ ہیں اور صرف ایک انسان ہر 5 منٹ یا ہر گھنٹے بعد ایک جیسی پوسٹس بار بار پوسٹ کر رہا ہے تو اسے دیکھ کر آپ ایسا بالکل نہ کریں۔ ویسا کریں جیسا اس گروپ میں عام ہے۔

F۔ اپنی پوسٹس میں لوگوں کو بے ترتیبی سے ٹیگ نہ کریں۔ یہ فنکشن ان لوگوں کو ٹیگ کرنے کیلئے بنا ہے جو کسی تصویر میں ہوں، یا اس پوسٹ سے مطابقت رکھتے ہوں۔

G۔ لوگوں کو ان کی مرضی کے بغیر کسی گروپ میں شامل نہ کریں۔ یہ میرے ساتھ ہمیشہ ہوتا ہے اور بہت پریشان کُن ہے۔ آپ دعوت نامہ بھیج سکتے ہیں اور اس طریقے سے اس انسان کو آپکی درخواست پر شامل ہونے، نظر انداز کرنے یا آپ کی درخواست کو خارج کرنے کا اختیار مل جاتا ہے۔

H۔ بہت سے ممبران نے مارکیٹنگ کے ایسے مواد کو شائع کیا ہے جو استعمال اور شیئر کیا جا سکتا ہے، گرافکس اور ویڈیوز جو شیئر کیے جا سکتے ہیں، اور بہتر مارکیٹنگ کے طریقوں کے خیالات بھی۔

I۔ اگر آپ اپنے پیجز، گروپس، بلاگز وغیرہ بناتے ہیں، یہ یقینی بنائیں کہ آپ ہوسٹ کے استعمال کی شرائط کے مطابق عمل کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ سرگرمی کے لئے ہمارےایفلیٹ رہنمائی کے مطابق عمل کریں. آپ ان کو یہاں دیکھ سکتے ہیں:

 https://drive.google.com/open?id=1Vf4BCQNWKuzCCcaGbF4uWxKe2l0aQfbh

ختم***

 

***

آمدن کی دست برداری: ہمارے منصوبہ کو درست طریقے سے پیش کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔ کسی بھی نتیجہ کی مثال کی کسی وعدہ یا کمائی کی ضمانت کے طور پر تشریح نہ کی جائے۔ ہماری ویب سائٹ پر دعوی کردہ نتائج حاصل کرنے میں آپ کی کامیابی کی سطح آپ کے منصوبے کو دیے گئے وقت، آپ کے علم اور مختلف مارکیٹنگ کی مہارت پر منحصر ہے۔ چونکہ یہ عوامل افراد کے مطابق مختلف ہیں، ہم کسی بھی کامیابی کی یا خاص نتیجہ کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتے۔ نہ ہی ہم آپ کے کسی بھی کام کے ذمہ دار ہیں۔ ہماری ویب سائٹ پر پایے جانے والے مواد میں ایسی معلومات شامل ہوسکتی ہے جس میں ترقی کرنے والے بیانات شامل ہوں. مستقبل کی ترقی کے متعلق بیانات مستقبل کے واقعات کی ہماری توقعات یا پیش گوئی پیش کرتے ہیں. آپ ان بیانات کو اس حقیقت کی طرف سے شناخت کر سکتے ہیں کہ وہ سختی سے تاریخی یا موجودہ حقائق سے متعلق نہیں ہیں۔ وہ "متوقع،" "تخمینہ،" "توقع،" "منصوبے،" "ارادہ،" "منصوبہ،" "ایمان"، اور دوسرے الفاظ اور اسی معنی کے الفاظ جیسے ممکنہ نتائج اور آمدنی کی وضاحت کے سلسلے میں استعمال کرتے ہیں.

 

کاپی رائٹ © 2018 یونیکورن نیٹ ورک انکارپوریٹڈ اور رینبو کرنسی فاؤنڈیشن. جملہ حقوق محفوظ ہیں.